بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک برقرار ہے جبکہ سات سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار 500 اور پیداوار 13 ہزار 500 میگاواٹ ہے بارش کے سلسلے سے پہلے بجلی کی طلب 18ہزار 500 میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔

پن بجلی ذرائع سے پانچ ہزار 400 ۔ تھرمل پلانٹس سیایک ہزار 850 اور آئی پی پیز سے چھ ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب کم ہونے سے شہری علاقوں میں سات جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ سسٹم پر دبا کم ہونے سے بھی تکنیکی خرابیوں میں کمی ہو ئی ہے جس سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ بھی محدود ہو گیا ہے۔