بجلی کی طلب میں اضافہ، شارٹ فال بھی ساڑھے چار ہزار میگا واٹ ہو گیا

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی طلب بھی 16 ہزار 600 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 150 میگاواٹ جبکہ طلب 16 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔

بجلی کا شارٹ فال4 ہزار 450 میگاواٹ ہے۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔