اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں فائرنگ ، 3 افراد قتل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

جس میں گل زیب نامی شخص اور اس کے 2 گارڈز طفیل اور مشتاق جاں بحق ہو گئے ، مقتول کے تین بچے شاہ زیب ،جہانزیب اور گل سفین زخمی ہوئے۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کے تین زخمی بچوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔