اقتدار کی خواہش ہے اور نہ ہی شہرت کی صرف ملک بچانے کیلیے سیاست میں آیا ہوں ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی خواہش ہے اور نہ ہی شہرت کی صرف ملک بچانے کیلیے سیاست میں آیا ہوں محسن پاکستان سے بڑھ کراور کسی اعزاز کی ضرورت نہیں آئندہ آنے والے الیکشن پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں جس میں 18کروڑ عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود اپنے ہاتھوں سے کریگی اس لیے عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرنا ہوگاہے۔

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کے ہمراہ اخباری نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا روٹی کپڑا اور مکان سمیت دلفریب نعرہ لگانے والوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے اور پورے ملک میں کرپٹ حکومتوں کی شکل میں عذاب عوام پر مسلط رہا جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روز گار ‘ ہزاروں انسان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

ہزاروں لوگ غربت اور افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیوں کی نذر ہو گئے ۔ اغواء برائے تعاون کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ۔ غریب عوام کھانے پینے کی اشیاء کو ترستے ر ہے اور اب 11مئی کو ہونے والے والے الیکشن پاکستان اور اسکی عوام کی تقدیر کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے اور پوری قوم اب خواب غفلت سے بیدار ہو کر الیکشن والے دن بھر پور انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔

تاکہ کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرکے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست لایا جاسکے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ پور ی قوم تحریک تحفظ پاکستان کے پرچم تلے جمع ہو کرانتخابی نشان میزائل کوکامیاب کروائیں۔