11 مئی کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے شرافت کے علمبرداروں اور ملک ٹورنے ،ملک لوٹنے والوںکے درمیان مقابلہ ہو گا ،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ 11مئی کو ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے شرافت کے علمبرداروں اور ملک ٹورنے ،ملک لوٹنے والوںکے درمیان مقابلہ ہو گا۔

پاکستانی باشعور عوام ووٹ کی طاقت سے سیاسی بہروپیوں کی دھونس ،دھاندلی اور قبضوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہمیشہ پاکستان کی لاج رکھی ہے۔

اس لئے آج فرض ہو چکا ہے کہ عوام مفاد پرستوں کی بجائے ملک کی حقیقی خدمت کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے امیدواروں کو ووٹ دیں ،تاکہ لٹیروں کے ٹو لے کو ہمیشہ کیلئے سیاسی قبرستان میں دفن کرکے ان سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے۔