بجلی اور گیس چوروں کے خلاف جامع کریک ڈاون شروع کیا، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف جامع کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات موجودہ حکومت کے منشور کا حصہ ہے، وزارت منصوبہ بندی وترقی کے اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ بات ورلڈبنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور جائیکا کے نمائندوں کے اجلاس میں کہی، ملاقات میں بجلی کے پیداواری منصوبوں کیلئے قرضے کے حصول پر بات چیت ہوئی، احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھاشاڈیم 8.1 ملین ایکڑ فٹ ذخیرہ کرے گاہ، اقدامات نہ کئے تو اگلے 5 سے 10 سالوں میں پانی کا بحران سامنے کھڑا ہے، وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 28 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے وژن 2010 بنایا تھا جو بدقسمتی سے مشرف نے اٹھاکر پھیک دیا، احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت پانی اور کوئلے سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔