طالبان سے مذاکرات پر قومی اتفاق رائے کا احترام کیا جائے، فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر قومی اتفاق رائے کا احترام کیا جائے، حکومت اور طالبان کو اعتماد کی فضا پیدا کرنے کیلئے مخالف عناصر سے خبردار رہتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی کیلئے سازگار ماحول پیدا کر نے کی کوشش کر نی چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات پر شرائط کی بات کر نے والوں نے ماضی میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنسز کے اعلامیے نہیں پڑھے اور اتفاق رائے کے باوجود بعض قوتوں کی طرف سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں یا نہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ طالبان سے بات چیت امن اور آئین کی پاسداری کیلئے کی جارہی ہے۔