طالبان سے مذاکرات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، گورنر پنجاب

Governor Punjab

Governor Punjab

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے چھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن ہوگا تو ہم بنیادی اہداف حاصل کر سکیں گے۔

مشکلات سے دو چار اسلامی ملکوں کی حمایت ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔