بجلی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر بم بن کر گر رہی ہیں، شیخ ظہیر احمد

مانگٹ : بجلی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر بم بن کر گر رہی ہیں، شیخ ظہیر احمد۔ تفصیلات کے مطابق تاجر رہنماء شیخ ظہیر احمدآف پھالیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی اورتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر بم بن کر گر رہی ہیں جبکہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے اپنی انتخابی مہم کمر توڑ مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتو ںکا ایشو بنا کر کی اورعوام انہیں پذیرائی دیتے ہوئے مینڈیٹ دیا۔

لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ نواز گورنمنٹ صرف اورصرف انتخابی جیتنے کیلئے ایسے نعرے اور ٹوپی ڈرامے کر رہے تھے کیوں کہ ان کے اقتدار کے بعد نہ تو اب تک عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملی ہے اور نہ ہی بجلی تیل اورگیس کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے وبال جان بن گیا ہے اور مہنگائی گزشتہ حکومت سے کہیں زیادہ بڑھ رہی ہے ایسے الگتاہے جیسے اب نواز، شہباز حکومت اقتدار کے نشے میں مست ہوگئے ہیں۔

انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں رہا جس وجہ سے عوام پر مہنگائی بم گر ا کر عوام کو نیست و نابود کیا جا رہا ہے اگر یہی حال رہا تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی کو کنٹر ول کرنے کیلئے اقدامات کرے وگرنہ ان کا حشر پچھلی حکومت سے بہت بر اہونے والا ہے۔