اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے وفاداریاں نیلام کرنیوالے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے سیاست تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں بلکہ ملکی خدمت اور عوام کا احساس محرومی دورکرنے کے لیے ہوتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست ریاست،معاشرت اور جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سیاست میں آنے سے جاگیردارانہ موروثی سیاست پرکاری ضرب لگی جس سے نسل درنسل حلقہ کے عوام کو دلفریب نعرے دے کر محرومیوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت سیاستدانوں کا یوم حساب قریب آرہا ہے اور اب عوام کو جھوٹے نعروں سے مزید بیوقوف نہیں بنایاجاسکے گا بلکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان جاگیردار سیاست کے ناخداں کو قصہ پارینہ بنادیں گے۔

موروثی سیاست کے علمبردار خاندانوں کا صفایا ہو جائے گا انہوں نے کہا قائد اعظم کی وفات سے لیکر اب تک ہر قومی سانحہ کے بعد عوام کو اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کا لولی پاپ تھما دیا جاتا ہے ،آج ہم جس پاکستان میں رہ رہے ہیں،یہ وہ پاکستان نہیں ہے ،جس کے لئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں۔

رہنماوں کے روپ میں راہزنوں نے پاکستان کے قیام کے مقصدکو دریا برد کر دیا پاکستان کے قیام کا مقصد تو تھا کہ مسلمان اپنی آزاد مرضی سے اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق گذار سکیں مگر ہر آنے والے حکمران نے اقتدار کے لیے ہر وہ کام جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف تھا کردکھا یا انہوں نے کہا پاکستان کے عوام کو قائد اعظم کے دیس کو تباہی کے دہانوں تک پہنچانے والے ہر مجرم کے وجود کو مٹانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

روحیل اکبر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان
03004821200