بجلی کاشارٹ فال 5ہزار300میگاواٹ تک پہنچ گیا

Krachi

Krachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملک میں بجلی کاشارٹ فال 5ہزار300میگاواٹ تک پہنچ گیاہے،جس کے سبب شہری علاقوں میں 14اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹرکے ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 9ہزار 7سو میگاواٹ اور طلب 15ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 3سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

جس کے سبب شہری علاقوں میں 12سے14اور دیہی علاقوں میں 14سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔