اقتدار کی باریاں لینے والے اب تک ملکی حالات بہتر نہیں کر سکے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

سکھر (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کی باریاں لینے والے ابھی تک عوام کی حالت بہتر نہیں کر سکے، وہ مستقبل میں بھی کچھ نہیں کر سکتے۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انصاف کا پیغام پورے ملک میں لے کر جائیں گے۔

وقت کی کمی کے باعث الیکشن کے دوران سندھ میں نہیں آ سکا لیکن اب سندھ کے ہر ضلع میں پہنچوں گا۔

انھوں نے کہا کہ انصاف کا پیغام پورے ملک میں لے کر جائیں گے۔ حالات بہتر ہونے کی بجائے زیادہ بگڑے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔اندرون سندھ میں غریب کسانوں کے حالات ابتر ہیں۔