پی پی 97 کے نتائج کالعدم قرار، 60 روز دوبارہ انتخابات کا حکم

Election

Election

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے پی پی ستانوے گوجرنوالہ کے تینتیس پولنگ سٹیشنوں میں دھاندلی ثابت ہونے پر نتائج کالعدم قرار دے دیئے۔

الیکشن ٹربیونل میں دوران سماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور درخواست گزار ناصر چیمہ نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ پی پی ستانوے میں مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ دھاندلی سے کامیاب ہوئے۔ ثبوت موجود ہیں انتخابی نتائج کالعدم قرار دیئے جائیں۔

ٹربیونل کی ہدایت پر قائم کمیشن نے بھی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ تینتیس پولنگ سٹیشنوں میں دھاندلی ثابت ہوئی ہے۔ ٹربیونل نے انکوائری رپورٹ کے بعد پی پی ستانوے کے 33 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دے کر ساٹھ روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دے دیا۔