پیپلزپارٹی کی بیگم بیلم حسنین بذریعہ قرعہ اندازی رکن پنجاب اسمبلی بن گئیں

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما بیگم بیلم حسنین قسمت کی دھنی نکلیں ، جو پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں۔ ان کے انتخاب کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا۔ ان کی مدِ مقابل ق لیگ کی تنزیلہ عامر چیمہ ناکام رہیں۔

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ق کے ووٹ برابر ہونے پر پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کیلئے ایک مخصوص نشست کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کرنا پڑا،پیپلزپارٹی کی امیدوار بیگم بیلم حسنین اور ق لیگ کی تنزیلہ عامر چیمہ مد مقابل تھیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب آفس میں قرعہ اندازی ہوئی ، جس میں قرعہ بیگم بیلم حسنین کے نام نکلااور وہ رکن قومی اسمبلی بن گئیں، پیپلزپارٹی کے رہنما عزیز الرحمن چن کااس موقع پر کہناتھا کہ جو بھی فیصلہ ہوا جمہوریت کے حق میں ،