پیپلزپارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا

 Saleem Mandviwala

Saleem Mandviwala

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی اور اس بات کی تمام بینکوں نے گواہی دی ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے بارے میں تمام بینکوں نے لکھ کر دے دیا ہے کہ اس نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سارے ملک نے خودساختہ صادق امین کا تماشا دیکھ لیا۔

اس موقع پر سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ رنگے ہاتھ پکڑے جانے پر چور دھمال ڈالنا شروع ہوگیا ہے، بتایا جائے کہ باہر کے ڈونر کون تھے؟ کون سا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے جس کی بنا پر سقوط کشمیر ہوا؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چلانے والے اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ رپورٹ کے صفحہ 88 پر لکھا ہے کہ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی کے ذریعے پی ٹی آئی کو اکیس لاکھ ڈالر کی رقم بھجوائی گئی۔