پنجاب: اومی کرون کے مزید 43 کیسز رپورٹ

Omicron Cases

Omicron Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب میں اومی کرون کے مزید 43 کیسز سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اومی کرون کے نئے کیسز میں سے 42 مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک مریض کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے میں اومی کرون مریضوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جن میں لاہور سے 211 ، راولپنڈی 4 اور شیخوپورہ سے 2 مریض ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 360 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم صوبے میں اس دوران وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔