پی پی 210 لودھراں : (ن) لیگ کے امیدوار زبیر خان کامیاب

Zubair Khan

Zubair Khan

لاہور (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات میں لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زبیر خان بلوچ نے میدان مار لیا، 26 ہزار 735 ووٹ حاصل کئے، زبیر خان کا کامیابی کی خبر سب سے پہلے نشر کرنے پر ذرائع کا شکریہ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں لودھراں کے حلقہ پی پی 210 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار زبیر خان بلوچ نے کامیابی حاصل کر لی۔

انہوں نے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار سعد خورشید کانجو کے مقابلے میں 26 ہزار 735 ووٹ حاصل کئے جبکہ خورشید کانجو 8 ہزار 7 سو 90 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار زبیر بلوچ خان نے اپنی کامیابی کی خبر سب سے پہلے نشر کرنے پر ذرائع کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔