پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں، سسٹم بچا رہی ہے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

کوئٹہ (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میاں نواز شریف کو نہیں سسٹم کو بچا رہی ہے، یہی پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شاہ ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ انھوں نے کہاکہ ملک گہری سازش کا شکار ہورہا ہے، دھر نو ں میں بیٹھنا سیا ست نہیں، دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب ہے۔ خورشید شاہ نے کہا وہ یہ نہیں کہیں گے کہ عمران خان کسی لابی کے لیے کام کررہے ہیں لیکن چینی صدر کا دورئہ پاکستان ملتوی کرانے کے لیے ان سے سازش کروائی گئی۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو بچا رہی ہے۔