صدر نے ناراض رہنماں کو آج اسلام آباد طلب کر لیا

Kazmi-Zardari

Kazmi-Zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ناراض رہنماں کے تحفظات دور کرنے کے لیے آج ایوان صدر طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حامد سعید کاظمی نے این اے 192 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جہاں سے ان کے مد مقابل گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے صاحبزاے کو پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ دئیے جانے کا امکان تھا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر آج ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے ۔ جس میں این اے 192 کے بارے میں معاملات زیر بحث آئینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ کے قومی و صوبائی حلقوں کے لیے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ صدر زرداری کے رفقا میں تقسیم ہونے پر پیلپزپارٹی کے سنئیر رہنما ں میں پارٹی کی قیادت سے سخت اختلاف پایا جاتا ہے جن کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایوان صدر میں آج اہم اجلاس طلب کیے جانے امکان ہے۔