صدارتی انتخاب پر غور، گورنر ہاس کراچی میں ایم کیو ایم رہنماں کا اجلاس

Dr Ishrat Ul Ebad

Dr Ishrat Ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہاوس کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صدارتی انتخاب کے لئے کسی امیدوار کی حمایت کر نے یا اپنا امیدوار لانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

گورنر ہاس کراچی میں رات گئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماں کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صدارتی انتخاب کے لئے کسی امیدوار کی حمایت کر نے یا اپنا امیدوار لانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا، رہنماں کی جانب سے دی گئی تجاویز کا حتمی فیصلہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کر یگی جبکہ فیصلے کی توثیق متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کریں گے۔