طارق لطیف نے ڈینگی وائرس، ملیریا اور دیگر حشرت الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر فیو میگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر فوکل پرسن کورنگی زون طارق لطیف نے ڈینگی وائرس، ملیریا اور دیگر حشرت الارض کے خاتمے کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر فیو میگیشن اسپرے مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کورنگی زون کے دیگر افسران بھی موجود تھے فوکل پرسن کورنگی زون طارق لطیف نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں، مدرسوں، مسجدوں۔

امام بارگاہوں، گرجا گھروں مسیحی بستیوں، پارکوں اور پبلک مقامات پر اپنی نگرانی اسپرے کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام الناس کو مچھروں سے نجات مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں برابری کی بنیاد پر اسپرے کیا جائے فوکل پرسن کورنگی زون طارق لطیف نے کہا کہ شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کی صحت اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے مچھروں اور ڈینگی مچھروں سے بچائو اور خاتمہ کیلئے کورنگی زون میں اسپرے مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں کورنگی زون کی انتظامیہ باقاعدگی سے اسپرے مہم کو یقینی بنا رہے ہیں فوکل پرسن کورنگی زون طارق لطیفنے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی بخار ایک خطر ناک مرض ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرکے عوام کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے کو شش کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے ٹینکوں کو کھلانہ چھوڑیں مچھروں سے بچنے کے لئے روشن دان اور کھڑکیوں میں جالیاں لگائیں اور طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کے کھلے حصوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر بہت حد تک بچائو ممکن ہے۔

اپنے علاقوں میں جرا ثیم کش اسپرے مہم کے دوران اسپرے مہم کے عملہ سے تعاون کریں اور اسپرے کے دوران کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے کچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے۔