صدر الخدمت فاوَنڈیشن اسلام آباد، حامد اطہر ملک نے کراچی متاثرین کے لیے 1 ملین کا چیک الخدمت شمالی پنجاب کے حوالے کر دیا

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاوَنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کراچی متاثرین کے لیے 1 ملین کا چیک الخدمت فاءونڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد کو پیش کر دیا ۔ اس موقع پر حامد اطہر ملک کا کہنا تھا کہ الخدمت کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرین لوگوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

حامد اطہر نے کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن نہ صرف ڈیزاسٹر کے حالات میں متاثرین کی مدد کرتی ہے بلکہ تعلیم، کفالت یتامی، صاف پانی، صحت عامہ، رفاہ عامہ ، مواخات اور دیگر شعبہ جات میں خدمت خلق کا کام سر انجا دے رہی ہے ۔
الخدمت فاءونڈیشن شمالی پنجاب کے صدر رضوان احمد نے حامد اطہر ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ وقت خدمت کا ہے اور ہر ایک کو اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کو آگے آنا چاہیے۔