صدر نے شریعہ نظام عدل ترمیمی ریگولیشن 2013 کی منظوری دیدی

Asif Zardari

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف زرداری نے شریعہ نظام عدل ترمیمی ریگولیشن 2013 کی منظوری دے دی جس کے تحت پولیس پبلک پراسیکیوٹر کے ذریعے 14 دن میں مکمل چالان جمع کرانے کی پابند ہوگی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر شریعہ نظام عدل ترمیمی ریگولیشن 2013 کی منظوری دی۔

ترمیمی ریگولیشن کا مقصد پولیس کے عدالتوں میں چالان جمع کرانے کے عمل میں تیزی لانا اور اس نظام کو بہتر بنانا ہے۔ ترمیمی ریگولیشن کے تحت اگر پولیس 14 دن میں مکمل چالان جمع کرانے میں ناکام رہی اور مجسٹریٹ نے توسیع نہ دی تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔