صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدارت سے ہٹنے کے بعد لاہور، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کیمپ لگائوں گا۔

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ حکومت کی 5 سال مدد کرینگے۔ امید ہے کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ 15 سالوں سے کارکنوں سے نہیں ملا۔ صدارت سے ہٹنے کے بعد لاہور، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کیمپ لگائوں گا اور جو پارٹی کہے گی اس پر عمل کرونگا۔

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج اور حکومت پر بھاری ذمہ داری ہوگی۔ کراچی کو فوج کے حوالے نہ کیا جائے۔ سوئس کیسز پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ سوئس کیسز کا پہلے بھی مقابلہ کیا، اب بھی کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھناسی کی سزائوں پر عمل درآمد روکنا کسی خاص طبقے کیلئے نہیں تھا۔ صرف دہشتگردوں کی نہیں بلکہ تمام سزائے موت پانے والے مجرموں کی سزا پر عمل روکا گیا۔ فاٹا میں امن مذاکرات بارے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں امن مذاکرات کوئی پہلی بار نہیں ہونے جا رہے۔ 9 امن معاہدے ہو چکے ہر بار نیا مطالبہ آنے کے باعث امن قائم نہیں ہوا۔