لاہور: شالامار لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شالامار لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔ برف خانہ سٹاپ کے قریب پولیس ناکے پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ دونوں ڈاکوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔ دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے ڈاکوں کی موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔