پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات چیلنج کرنے کی منظوری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) آصف علی زرداری نے پنجاب میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کو عدالت میں چیلنج کرنے کی منظوری دیدی۔ سردارلطیف کھوسہ کو پارٹی قیادت نے پٹیشن دائر کرنے کاٹاسک دیدیا۔ اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے اعلی سطح اجلاس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، جہانگیر بدر، نذر گوندل اور راجہ ریاض سمیت پارٹی کے دیگر قائدین شریک ہوئے۔

جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرائے جانے کے معاملے کا نوٹس لیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جمہوریت اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے منافی قرار دیا۔ اجلاس میں صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو غیر جماعتی انتخابات عدالت میں چیلنج کرنے کی منظوری دی۔