صدر زرداری کیلئے الوداعی ظہرانہ ، وزیراعظم ہاس سے دعوت نامے جاری

Prime Minister House

Prime Minister House

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاوس سے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے۔ پانچ ستمبر کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور وفاقی وزرا کو بھی مدعو کر لیا گیا۔ پاکستان جمہوری سفر میں ایک اور منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

جب صدر مملکت آصف علی زردی کو پانچ سالہ مدت پوری کرنے پر باوقار انداز سے رخصت کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف اس ضمن میں پانچ ستمبر کو صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ ساتھ وفاقی وزرا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کے جمہوری سفر میں یہ ایک خوشگوار سوچ کا اضافہ ہے کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے مکمل ہوا ہے تو اب ایوان صدر کا مکین بھی باوقار انداز سے تبدیل ہو رہا ہے اور یہ تو پہلی بار ہونے جا رہا ہے کہ نیا صدر منتخب ہو چکا اور جانے والے صدر کے لئے الوداعیہ تقریبات جاری ہیں۔ جمہوریت کے اس سفر میں نئی جمہوری روایات کا جنم لینا بلاشبہ جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے۔