پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، عمران خان حتجاج کریں گے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

یہ حکومت کا شرم ناک فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کا دائرہ نہ بڑھانا حکومت کی ناکامی ہے اور وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اس فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔