لال مسجد کیس، سابق صدر کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق رپورٹ تیار

Lal Masjid

Lal Masjid

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

لال مسجد کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ پولیس نے مقدمے میں اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید اور انکی والدہ کے قتل کا مقدمہ نہیں بنتا تاہم اگر عدالت نے حکم دیا تو مقدمہ درج کر لیا جائیگا۔