صدر زرداری ظہرانے میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہاس پہنچ گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر زرداری ظہرانے میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہاس پہنچ گئے۔ صدر زرداری کا وزیر اعظم ہاوس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا، صدر سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور دونوں راہنماں نے ایک دوسرے کا حال پوچھا۔ ذرائع وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم کے ظہرانے میں۔

تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ ظہرانے میں تمام گورنرز اور وزرائے اعلی بھی شرکت کریں گے۔ ظہرانے میں گلگت بلتستان کے گورنر، وزیراعلی اور کشمیر کے صدر او روزیر اعظم، سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔