صدارتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ کو رائے خفیہ رکھنے کی ہدایت

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ارکان پارلیمنٹ کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی پارلیمنٹیرینز کو اپنی رائے خفیہ رکھنے کی ہدایت کردی، اراکین کو امیدوار کے نام کے سامنے کراس کا نشان لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ کوئی اور نشان لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مخصوص پنسل سے نشان لگانے کے علاوہ کسی اور قلم کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔ ارکان کو اپنی شناخت کیلئے سینٹ، قومی یا صوبائی اسمبلی کا شناختی کارڈ پیش کرنا ہو گا اور ووٹنگ کیلئے پہلے سینیٹرز اور بعد میں قومی اسمبلی کینام پکارے جائیں گے۔