چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے سانحہ ٹھٹھہ پوڑ کے مقام کا دورہ کیا

District Chairman Visit

District Chairman Visit

کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے سانحہ ٹھٹھہ پوڑ کے مقام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں ڈی او ایمرجنسی حافظ عبدالرشید نے ریسکیو سروسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ چوہدری محمد علی تنویر نے جاں بحق ہونے والی بی بی کی فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران ان کے ساتھ چیئرمین یوسی مچھیانہ ظہیر عباس بھی تھے۔ چیئرمین ضلع کونسل نے فوری طور پر ایکسئین نہر اسلام غوری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پانی کا بہاو کم کرنے کا کہا جس پر انہوں نے پانی کا بہاو بھی کم کر دیا۔ مزید برآں اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی اور ڈی سی گجرات مظفرعلی سیال سے بھی رابطہ جاری رکھا۔ منگلا ڈیم پر موجود آرمی کمپنی سے رابطہ کیا اور غوطہ خوروں کے لئے کہہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز(کوٹلہ ارب علی خاں ) چیئرمین ضلع کونسل کی شاہ سرمست آمد اور ممتاز اینکر وکالم نگار جاوید چوہدری کے تایا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مزید برآں روزنامہ جذبہ گجرات کے سرپرست اعلیٰ راجہ طارق کے گھر بھی گئے اور ان کی بھاوج کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔