وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی

Nawaz Sharif Raheel Sharif

Nawaz Sharif Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پر بھی بات کی جائے گی۔

اہم ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں وزیر اعظم اور آرمی چیف نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر بھی غور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمولیت کے لئے امریکہ روانگی سے قبل نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات آج دوپہر دو بجے ہو گی۔