وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کر لیا

Tariq Malik, Nawaz Sharif

Tariq Malik, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ امتیاز تاجور کو قائم مقام چیئرمین نادرا مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفی منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ امتیاز تاجور کو چیئرمین نادرا کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

امتیاز تاجور نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ مستقل چیئرمین کا تقرر نادرا آرڈیننس کے تحت میرٹ پر اشتہار کے ذریعے کیا جائے گا۔

آئندہ چند روز میں نئے چیئرمین کی تعنیاتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔