کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں پندرہ جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی

Double Riding Ban

Double Riding Ban

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے دہشت گردی کے خدشات کے باعث کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور میر پور خاص میں پندرہ جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کو کراچی سمیت صوبے کے پانچ اضلاع میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موبائل فون سروس صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بند رہے گی۔