کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے شیخ رشید کو دھمکیاں

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ تحریک طالبان کی جانب سے دو روز قبل دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور پولیس کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے لیکن ابھی تک اضافی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان پر اب تک چار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔