وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون، پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے انقرہ سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور ان کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

آج صبح کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پولیس بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 11 اہلکار جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔