وزیراعظم نے چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان کو عہدوں سے ہٹا دیا

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سینئر بیورکریٹ یونس ڈھاگا کو نیا چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔ وزیراعظم نے سینئر بیوروکریٹ یونس ڈھاگا کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔