دیر بالا : چیئرلفٹ ٹوٹنے سے 5 افراد دریا میں گرگئے ، 3 بچالیے، 2 کی تلاش جاری

Dir

Dir

دیر بال (جیوڈیسک) ا دیر بالا کے قریب چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 5افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔ 3 کو نکال لیاگیا،2 کی تلاش جاری ہے۔ واڑئی کے نواحی گاوں جانے کیلئے 5 افراد چیئر لفٹ میں بیٹھے کے اچانک چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس سے 5 افراد دریائے پنجگوڑہ میں جاگرے۔

3 افراد کو نکال کر مقامی ھسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد دریائے پنجگوڑہ میں پانی کے بہاو میں اضافے کی وجہ سے امدادی میں مشکلات کا سامنا ہے۔