وزیراعظم کی توانائی کے جاری منصوبے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں جاری توانائی کے منصوبوں اور آئندہ مہینوں میں ملک میں بجلی کی دستیابی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے جاری منصوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور اس سارے عمل میں شفافیت کا معیار برقرار رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔