وزیر اعظم کی سیلاب متاثریں کی ہر ممکن امداد کی یقین دہانی

Prime Minister

Prime Minister

نارووال (جیوڈیسک) نارووال وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ انتظامیہ سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کی مدد کے لیے اقدامات کرے تاکہ کم سے کم جانی نقصان ہو۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس مشکل گھڑی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وزیر اعظم نے محکمہ انہار کے افسران سے کہا کہ نالہ ڈیک کا منصوبہ اس طرح بنائیں کہ سارا سیلابی پانی دریائے راوی میں جائے۔

انہوں نے محکمہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سال موسم برسات آنے سے قبل منصوبہ مکمل ہو جانا چاہیے تاکہ لوگوں کی فصل اور جان مال محفوظ رہے سکیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی سفارش پر وزیراعظم نے نارووال مرید کے روڈ، سیالکوٹ روڈ، نیو لاہور روڈ اور شگر گڑھ روڈ کی دوباہ تعمیر کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ وزیر اعظم نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دئیے۔