کے ای ایس سی کو سرکاری واجبات ادا کر دیئے جائیں گے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ کراچی کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ کے ای ایس سی کو سرکاری واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بنک یاسین انور سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کو فروغ ملا ہے۔ مارکیٹ بحران کی صورت میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹی بلز اور بانڈز متعارف کرانے کے لئے اسٹیٹ بنک، ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

جس کی رپورٹ ملنے کے بعد 30 ستمبر سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ سے کے ای ایس سی کے حکام نے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعدا نہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔