سپریم کورٹ؛ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے پی پی رہنما کی درخواست کل سماعت کیلیے مقرر

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار نااہلی کیس کل سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے لیگی رہنما سمیت تمام فریقوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے پی پی رہنما کی درخواست کل سماعت کیلیے مقرر کردی جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نوازش علی پیرزادہ نے انکی اہلیت اشتہاری اور مفرور ہونے کی وجہ سے چیلنج کی تھی۔ اسحاق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود ہیں۔