وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں تحریری طور پر جمع کرائی گئیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 6 غیر ملکی دورے کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ابو ظہبی اور سعودی عرب کے دو، دو جب کہ چین اور ملائیشیا کا ایک ایک دورہ کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار روپے کے اخراجات آئے۔