وزیراعظم کے سامنے تجاویز رکھ دی ہیں, حیدر عباس رضوی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کراچی میں بدامنی کے خاتمے کے لے وفاقی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم کو کہا ہے کہ کوئی بے گناہ کارروائی کی زد میں نہ آئے۔ اے پی سی کے بعد ذرائع سے گفتگو میں حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا وزیراعظم کے سامنے تجاویز رکھ دی ہیں۔

کراچی میں کالعدم تنظیمیں، لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا سرگرم ہے جن کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بے گناہ کارروائی کا نشانہ نہ بنے ایسا ہوا تو کراچی میں امن کی کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

بابر غوری کا کہنا تھا تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دی جاتی ہیں. جرائم پیشہ افراد کے سروں کی قیمت واپس لی جائے گی تو امن کیسے ہو گا۔ بابر غوری کا کہنا تھا کارروائی کے دوران کسی بے گناہ کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا تو ری ایکشن ہو گا۔