ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش مری اور لاہور میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔