وزیر اعظم کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں زاہد حامد، عبد القادر بلوچ، خواجہ سعد رفیق، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور احسن اقبال موجود تھے۔

کمیٹی نے ملاقات میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل پر بریفنگ دی اور دونوں جماعتوں کی طویل سفارشات بھی وزیر اعظم کو پیش کی گئیں۔