وزیراعظم ہاس پہنچنے پر نواز شریف کو مسلح افواج کی سلامی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) حلف برداری کے بعد پرائم منسٹر ہاس پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے نومنتخب وزیراعظم کو سلامی دی۔ میاں نواز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

اسلام آباد تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کرنے والے میاں نواز شریف حلف اٹھانے کے بعد پرائم منسٹر ہاس پہنچے۔ وزیراعظم ہاس میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔