ملتان : آئل ٹینکر کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 5 فوجی جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے گا ڑی میں سوار پانچ فوجی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ شیر شاہ روڈ پر کوٹ ادو جاتے ہوئے آئل ٹینکر پاک آرمی کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے گاڑی میں سوار محمد حفیظ ، گل تاصب اور اللھ رکھا سمیت پانچ فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

جنھیں سی ایم ایچ ملتان داخل کرایا گیا۔ تاہم پانچوں فو جی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور عدنان اور عرفان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔