وزیر اعظم کے گھر کا نقشہ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے: شبلی فراز

Shibli Faraz

Shibli Faraz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے۔

مریم نواز کے بیان پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، (ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لےکر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، (ن) لیگی رہنما اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا ہے۔